سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی جس میں دو اساتذہ کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس حملے میں ایک مرد اور ایک خاتون استاد ہلاک ہوئے جن کی شناخت سپیندر کور اور دیپک چند کے طور پر ہوئی ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔دی ریزسٹنس موومنٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔–

Leave a comment